پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،خلیل سندھو

پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،خلیل سندھو

لاہور(خبر نگار)وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق تمام مذاہب کے لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور وہ بلا کسی امتیاز کے مل کر ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں وہ کورین چرچ یوحنا آباد میں عالمی یوم اقلیت کے موقع پر” میں بھی پاکستان ہوں“ کے موضوع پر خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سینیٹرووفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ کامران مائیکل، علامہ طاہر محمود اشرفی، اقلیتی ارکان پنجاب اسمبلی اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی شرکاءنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پاکستان کی تشکیل میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے اہم کردار ادا کیا تھا اور تاریخ گواہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہم بطور محب وطن پاکستانی شہری اپنے ملک کی ترقی کے لیے دل و جان سے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس سے بے محبت کرتے ہیں ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے جو لوگ اپنے وطن سے محبت نہیں کرتے وہ کسی بھی طور محب وطن کہلانے کے مستحق نہیں خلیل طاہر سندھو نے حکومت پنجاب کے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کےے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی طور پر ذکر کیا انہوںنے کہا کہ ہمیں آج کا دن یہ پیغام دیتاہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک و قوم کے لیے وقف کردیں، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور بطور پاکستانی اپنا فرض دیانت دار ی سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن اور خصوصاً14اگست کو یہ عزم کرنا چاہیے کہ ہم ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کہ اپنے وطن کا نام روشن کریں گے اور اسے امن و ترقی کا گہوراہ بنائیں گے ۔سینیٹر کامران مائیکل، علامہ طاہر محمود اشرفی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور عالمی امن کے لئے اسے ناگزیر قرار دیا - انہوںنے کہا کہ ملکی معیشت ، ترقی و خوشحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا - مقررین نے اپنی تقاریر میں 11اگست کے حوالے سے اقلیتوں کے کردار اور ملکی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں ملکی استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...