صوبہ بھرمیں آزادی تقریبات پر وقار طریقے سے منائی جا رہی ہیں،رانا ارشد

صوبہ بھرمیں آزادی تقریبات پر وقار طریقے سے منائی جا رہی ہیں،رانا ارشد

لاہور( نمائندہ خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن کلچر و یوتھ افیئرز پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تقریبات آزادی پروقار طریقے سے منائی جا رہی ہیں او راس سلسلے میں آرٹس کونسل حب الوطنی کاجذبہ ابھارنے والے پروگرام اور نمائش کااہتمام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو تحریک پاکستان اور آباﺅ اجداد کی قربانیاں یاد دلانے کیلئے پینٹنگ او رمصوری کی نمائش کا اہتمام کیا گیااس سلسلے میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کی آرٹ گیلری میں وطن کو حاصل کرنے بارے تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیاہے جس میں تحریک پاکستان پر مبنی بایاب تاریخی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں جن کی تعداد200ہے ، یہ نمائش 10دن تک جاری رہے گی اس موقع پرانہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل 32 کنال نومرلے پر تعمیر کی گئی ہے۔ 473 نشستوں کے حامل آڈیٹوریم سمیت عمارت کی تعمیر پر 11 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے تاہم 160 کے وی جنریٹرکی تنصیب اور لینڈ سکیپنگ تاحال شروع نہیں ہوسکی او رآرٹس کونسل میں مختلف مذہبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہاہے جبکہ 12 سے 14 اگست تک کیلی گرافی نمائش ، ملی نغمہ اور تقریری مقابلے ، 18 اگست کو آزادی واک ، 21 اگست کو بچوں کی تقریبات 27 اگست کو خصوصی بچوں کی تقریبات منعقد ہوں گی انہوںنے بتایا کہ 12اگست کو پلاک میں ”استحکام پاکستان اور ہمارا کردار “ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوگا جس میں پروفیسر محمد حنیف شاہد سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1