جشن آزادی پر انتشار پھیلانے والے ملک سے مخلص نہیں،صوبائی وزرائ

جشن آزادی پر انتشار پھیلانے والے ملک سے مخلص نہیں،صوبائی وزرائ

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزراءسید ہارون سلطان بخاری ، ملک اقبال چنڑ نے جشن آزادی 2014کے حوالے سے اپنے اپنے حلقوں میں منعقدہ خصوصی عوامی تقریبات میں شرکت کیں جس میں حلقہ کے عوام سیاسی کارکنوں اور مسلم لیگی رہنماﺅں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریبات کا آغاز جشن آزادی کا کیک کاٹ کر کیا گیا اس موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراءنے کہا کہ پاکستان ہمارے آباﺅ اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جس کے حصول کے لیے انہوں نے تن من دھن کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میںاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ ہم اس ملک میں آزادی سے زندگی بسر کرسکےں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ اس میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت ایک ایسے خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مصروف عمل ہے جہاں ہمارے عوام ہر پل عزت اور مکمل آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر انتشار پھیلانے کے خواہش مند ملک و قوم اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں، عوام کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...