ایل ڈی اے کے افسران تبدیل

ایل ڈی اے کے افسران تبدیل

 لاہور(اپنے نمائندہ سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل احد خان چیمہ نے ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ (قائداعظم ٹاﺅن ) معظم رشید کو ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ تھری کا اضافی چارج دے دیا ہے ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز) آمنہ منیر نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (قائداعظم ٹاﺅن ) میں تعینات ا سسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر)محمد تجمل کبیر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں کر دیا ہے اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیوٹ ہاﺅسنگ سکیم) میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرلا سبطین رضا قریشی اور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ میں کام کرنے والے ان کے ہم منصب چودھری فرقان صدیق کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں -

مزید : میٹروپولیٹن 1