ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات11ویں روزبھی جاری

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات11ویں روزبھی جاری


لاہور ( خبرنگار) ماہِ اگست کے گیارہویں روز بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آزادی تقریبات جا ری رہیں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے محکمہ فائر فائٹنگ انقلابی ورکرز یونین کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار میں ایم این اے پرویز ملک،ایم پی اے خوا جہ عمران نذیر،چوہدری شہباز،وحید گل،قاری عالم شیر اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے ما ہ اگست میں پاکستان کی آزادی کے حوالے سے خطابات کیے اور پاکستان کے لیے اپنی جا نیں قربان کر نے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیامقررین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے یوم آزادی منا تی ہیں سیمینار میں پاک فوج کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیاعلا وہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے ڈی او سی(او)آفس کی جا نب سے ٹا ؤن ہال میں استحکام کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں صوبائی پارلیمانی برائے اطلاعات ،ثقافت رانا محمد ارشد، جسٹس ریٹا ئرڈنا صرہ جا وید اقبال، بشپ الیگزنڈر ملک،ایم پی اے با ؤ اختر،نجم ولی خان،افضال ریحان،عمران مقبول اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یوم آزادی ہمار ادھیان اس طرف مبذول کر واتی ہے کہ ہم نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر نی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1