داتا گنج بخش ٹاؤن کی ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

داتا گنج بخش ٹاؤن کی ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اپنے نمائندہ سے) انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت دا تا گنج بخش ٹا ؤن کمیٹی کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس داتا گنج بخش ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوااجلاس کی صدارت سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب دا ؤد احمد بڑیچ اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کی اجلاس میں اے سی (سٹی)،ٹی ایم او،صحت،پی ایچ اے ،ایجوکیشن،ماہرِ حشرات اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی اجلاس میں داتا گنج بخش ٹا ؤن میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ٹا ؤن کی تمام یونین کو نسلز میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے کا م کا جائزہ لیا گیااجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت سرویلنس کے دوران گھروں کی چھتوں کو ضرور چیک کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ چھتوں پر کوئی پانی کھڑا نہ ہے۔