جشن آزادی کی تیاریوں کو کسی صورت منسوخ نہیں کرناچاہیے،راغب نعیمی

جشن آزادی کی تیاریوں کو کسی صورت منسوخ نہیں کرناچاہیے،راغب نعیمی

لاہور(سٹاف رپورٹر)جشن آزادی کی تیاریوں کو کسی صورت میں منسوخ نہیں کرنا چاہےے اوربھرتیاری کے ساتھ 14اگست کو جشن آزادی منانا چاہیے کیونکہ زندہ قومیں اپنی آزادی سب سے زیادہ مقدم رکھتی ہیں ہماری آزادی کی خاطر لوگوں نے ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ان کی قربانیوں کو کسی صورت میں رائیگاں نہیں کرناچاہےے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب تک معاشی انقلاب نہیں آئے گا اس وقت تک پاکستان کے بنیادی مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جا سکتا اس لیے ضروری ہے کہ 14اگست کو جامعہ نعیمیہ جشن آزادی بھرپور ملی اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائیں گے اس لیے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان لاہور سمیت پورے پاکستان میں جشن آزادی کی تیاریوں کو حتمی اور آخری شکل دے کر بھر پور طریقے سے جشن آزادی منائے انہوں نے کہا کہ جشن آزاد ی کے موقع پران شہداءکو اور صوفیاءکرام کوبھرپورطریقے سے خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کر دیا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مشائخ اہل سنت کے منانے والے میدان عمل میںآکر اپنے اکابرین کو بھرپورطریقے سے خراج تحسین پیش کریں علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر کسی صورت میں دشمن کو خوش کرنے کی کوشش نہ کی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...