حکومت نااہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،مجاہد عبدالرسول

حکومت نااہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کےلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دے رہی ہے پر امن احتجاج اور جمہوری طرز پر اپنا پیغام پہنچانا ہر شہری کا جمہوری حق ہے حکمران مذاکرات کو گالی اور گولی سے حل کرنے کی پالیسی کو ترک کر دیں ورنہ عوام انہیں گھر پہنچانے میں مزید دیر نہیں لگائیں گے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز صوبائی دفتر میںذمہ دران سے ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب خیر سگالی کے طور پرعوامی تحریک کے گرفتار ذمہ داران ،کارکنان خواتین کو فوراً رہا کرے خواتین پر بد ترین تشدد اور خواتین کی بے حُرمتی حکومت کی برابریت اور ظلم واضع دلیل ہے کنٹینرز لگا کر پورے شہر لاہور کو سیل کرنا با الخصوص ماڈل ٹاﺅن کے مکینوں کو محسور کردینا سیاسی مذہبی اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر،شیخ محمد نواز قادری،حافظ محمد رمضان قادری،علامہ ریاض ہزاروی ودیگر رہنما بھی موجودتھے۔