پاکستان کو انقلاب سے زیادہ کڑے احتساب کی ضرورت ہے،ناصر اقبال خان

پاکستان کو انقلاب سے زیادہ کڑے احتساب کی ضرورت ہے،ناصر اقبال خان

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدر ضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدرفاروق چوہان،صدرمدینہ منورہ سرفراز خان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صد ر عزت رسول ایڈووکیٹ ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صداوکاڑہ سیّداعجازگیلانی ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو، اورنائب صدر لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ پاکستان کوخونیں انقلاب سے زیادہ کڑے احتساب کی ضرورت ہے احتساب کے بغیر انتخاب کاڈھونگ رچایاگیا توپھر چور،ڈاکو اورڈان ایوانوں میں جابیٹھیں گے جس وقت تک عام آدمی کوشریک اقتدارنہیںکیا جائے گااس وقت تک پاکستان تختہ مشق بنارہے گااورجمہوریت سرمایہ دارانہ نظام کے بوجھ تلے دبی رہے گی انتخابی نظام کوآسان بنایا جائے ورنہ عام آدمی قومی سیاست میں اپنافعال کردارادانہیں کر سکتا وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ اگرچندسرمایہ دار خاندانوں نے ریاست، سیاست ،جمہوریت اورمعیشت کو یر غمال بنایا ہوا ہے معاشرے کاطاقتورطبقہ کمزوروں کے انسانی حقوق پامال جبکہ خواتین کوبے آبرو کرتا ہے مگران کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتاانہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کاقلعہ ہے تو اہل غزہ کی مددکیوں نہیںکرتااسلام آبادمیں فوج طلب کرنے کی بجائے غزہ میں بھجوائی جائے کیونکہ وہاں اسرائیلی درندے مسلمان بھائی بہنوں کی بوٹیاںنوچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ارباب اقتدار کوحکومت بچانے جبکہ اپوزیشن قیادت کو حکومت گرا نے سے فرصت نہیں ،انہیں غزہ میں ہونیوالے کشت وخون سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

اقتدار کے اس کھیل سے عام لوگ بری طرح متاثرہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا شیطان اسرائیل کے ظلم کامردانہ وار سامنا کرنے والے فلسطینیوں کاہم پرکوئی حق نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...