احتجاج کرنے والے عناصر ایمبو لینسوں کو نہ روکیں، محمد بشیر مہدی

احتجاج کرنے والے عناصر ایمبو لینسوں کو نہ روکیں، محمد بشیر مہدی


لاہور(خبر نگار) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ایمولنس کو نہ روکیں اور نہ ہی ہسپتالوں کونقصان پہنچائیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہری مریضوں کا خیال رکھیں اور ایمولنس کو ترجیحی بنیادوں پرراستہ دیں اور مریضوں کوفوری طو ر ہسپتال پہنچائیں،سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے اس طرح احتجاج کیا جائے کہ املاک کو نقصان نہ پہنچے اورکسی کودقت کا سامنانہ کرناپڑے ،سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے ،برسات کے موسم میں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے اس لئے اس کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،ہر ہسپتال میں فوری طبی امداد کا انتظام کیا جائے ،میڈیکل سٹوروں کو جبری طورپر بند نہ کرایا جائے ، شہریوں کے باشعور ہونے سے مریضوں کو دی جانے والی طبی امدادمیں رکاوٹ نہیں ہو گی

مزید : میٹروپولیٹن 1