یکطرفہ ٹریفک چلانے کی ضد نے حکمرانوں کو بند گلی میں کھڑا کردیا، ناصر رمضان

یکطرفہ ٹریفک چلانے کی ضد نے حکمرانوں کو بند گلی میں کھڑا کردیا، ناصر رمضان

لاہور ( خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں کے وفود سے خطاب میں کہاہے کہ یکطرفہ ٹریفک چلانے کی ضد نے حکمرانوں کو بند گلی میں کھڑا کردیا ،انقلاب اور آزادی مارچ کے اکٹھا نکلنے کے اعلان نے تخت لاہور اور اسلام آباد کی چولیں ہلا دیں، حکمرانوں کی سوچ جمہوری ہوتی تو اقتدار چھوڑ دیتے عوام پر گولیاں نہ برساتے،آئندہ چند دنوں میں حکمرانوں کی سیاسی تنہائی میں مزید اضافہ ہو گا،وزیراعلیٰ عوام کو بتائیں کنٹینر کھڑے کر کے اورباپردہ خواتین کو ان کے نیچے سے رینگ کر نکلنے پر مجبور کرنے اور نہتے شہریوں کو خون میں نہلانے سے کون سے عظیم مقاصد حاصل کئے گئے؟ بوڑھوں ،بچوں اور عزت دار خواتین پر ظلم ڈھانے والوں نے ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم کی جسے عوام کبھی فراموش نہیں کرینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1