عالمی برادری اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لے،وسیم اختر

عالمی برادری اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لے،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی لیڈر وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورامیر جماعت اسلامی ضلع لاہورمیاں مقصود احمد نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے دوبارہ سے شروع کرنے کی پرزور مذمت کی انہوں نے کہاکہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک کھلم کھلا دہشت گردی کی کارروائیوں میں60سے زائد مساجد،19سو سے زائد بے گناہ شہری،چار سو سے زائد معصوم بچے اور دو سوسے زائد خواتین کو شہید کردیا گیا جماعت اسلامی 17اگست کو مال روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“کرے گی صیہونی حکومت امریکی اشاروں پر مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہی ہے عالمی دنیا کو اسرائیل کی بربریت کانوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہاکہ فلسطین لہولہان ہوگیا ہے نہتے لوگ اسرائیلی ٹینکوں کا مقابلہ کررہے ہیںعالم اسلام پر سکوت طاری ہے سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت کی جانب سے اسرائیلی حمایت کے خلاف استعفیٰ دے کر غیور مسلمانوں کاسر فخر سے بلند کردیا ہے مسلم ممالک کے حکمران قہر خداوندی سے ڈریںفلسطین کے معصوم بچوں کو آج عالم اسلام کی ضرورت ہے ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں7سال سے اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کررکھاہے تین جنگیں مسلط کی گئیں تاہم اہل غزہ اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے اور اب بھی اپنی جانیں قربان کررہے ہیںمسلمان خواب غفلت سے بیدار ہوکر امت مسلمہ کے تحفظ کے لئے اپنا کردار اداکریںامریکہ برطانیہ میں بڑے بڑے مظاہرے ہورہے ہیںبرازیل نے اپنے سفارتکار واپس بلالئے ہیں مگر58ممالک کے مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںانہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کے حق میں عالمی سطح پر مربوط اندازمیں آواز بلند کرے۔او آئی سی کااجلاس فی الفور بلایاجائے۔حکمرانوں کے سطحی بیانات ناکافی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف تمام مسلم ممالک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ جب تک مسلمان متحد نہیں ہوجاتے کفار اسی طرح ہم پر حملہ آور ہوتے رہیں گے۔امت مسلمہ کے اتحاوویکجہتی کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔