عوامی سیلاب کے سامنے تمام حربے ناکام ثابت ہونگے،بلال شیرازی

عوامی سیلاب کے سامنے تمام حربے ناکام ثابت ہونگے،بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی سیلاب کے سامنے تمام حربے ناکام ثابت ہونگے لاہور میں رینجر کی تعیناتی، اسلام آباد میں فوج اور دفعہ 144کا نفاذ عوام کو ہراساں کرنے کی ناکام کوشش ہے انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق غضب کرنے ، دھاندلی کے خلاف عوام کی آواز دبانے کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ،14اگست کو پوری قوم متحد ہوگی ،انقلاب اور آزادی مارچ اکٹھے نکلیں گے تو دھاندلی کی پیداوار سب بھاگ جائیں گے، 14اگست قوم کو بادشاہت سے نجات دلانے کا دن ہے،راستوں میں رکاوٹیں پیدا کرکے، موٹر سائیکلیں ، پٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن بند کرنے والے حکمران یاد رکھیںکہ ہر حربے ناکام ہونگے، 14اگست یوم آزادی ہے بلال شیرازی نے کہا کہ حکومت کی مقبولیت کا گیلپ سروے حکومتی ساکھ کی بحالی کا بھونڈا طریقہ ہے ۔ تمام سروے عوامی انقلابگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہونگے ۔حکومت کی مقبولیت کا عوامی سروے پوری دنیا کے سامنے ہے عوام کو سڑکوں پر شہید کیا جاتارہا ،مقتولین تاحال انصاف سے محروم ہیں عوام کی آواز کو گولیوں، گرفتاریوں ،آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے نہیں دبایا جاسکتانواز شریف نے خود لانگ مارچ کیاسب جانتے ہیں کہ ان کے لانگ مارچ میں ایک بھی گولی نہیں چلی نہ ہی کوئی شخص اپنی جان سے گیا آج عوام کی آواز کو دبایا جارہا ہے اورایسے حربے استعمال کیے جارہے ہیں کہ جمہوریت بھی شرمند ہ ہے ۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کے قتل کا جھوٹا مقدمہ طاہر القادر ی پر درج کروانا غیر جمہوری عمل قابل مذمت عمل ہے۔اس طرح کے اقدامات سے تحریک کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔