موجودہ حالات میں دونوں فریقین رویے میں لچک پید ا کریں،ثمینہ گھرکی

موجودہ حالات میں دونوں فریقین رویے میں لچک پید ا کریں،ثمینہ گھرکی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت کی سنگینی کا اندازہ نہ تو حکومت لگا رہی ہے اور نہ ہی دوسری جانب سے لگایا جا رہا ہے اگر دونوں ہی فریقین لچک دکھانے کی بجائے اپنی اپنی ضد پر اڑے رہے تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے چودہ اگست کے موقع پر جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے والی خبروں کا گردش کرنا کسی بھی طرح سے پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے حکومت کو کوئی مثبت اقدام اٹھانے ہوں گے اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہو گا حکومت کا جارحانہ رویہ ہی اس کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے ےہ کہتی آ رہی ہے کہ مارچ ہو ےا انقلاب مارچ ان کو ےا تو اجازت دے دینی چاہئے ےا پھر ان سے سنجیدہ بات چیت کا ماحول شروع کرنا چاہئے اور ضد کی سیاست اپنانے کی بجائے دونوں جانب سے لچک دار رویہ اختیار کیا جانا چاہئے میں نہ مانوں کی رٹ سے کسی کو بھی کچھ حاصل نہ ہو گا سب کو اپنی اپنی ذمے دارےوں کا احساس کرنا ہو گا اسی میں ملک وقوم کی بہتری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1