ملک و قوم کی سلامتی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے،فرزانہ بٹ

ملک و قوم کی سلامتی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے،فرزانہ بٹ

 لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ممبرپنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی سلامتی اورخوشحالی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے اورمعاشی ترقی کیلئے بھی سیاسی استحکام ناگزیرہے اگرسیاسی استحکام کوخطرہ لاحق ہوا تواقتصادی ترقی کا عمل متاثرہوسکتا ہےان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اورطاہرالقادری مغربی ایجنڈے کے تحت آزادی اورانقلاب مارچ کے نام پرملک میں انتشاراورفساد پیدا کرکے جمہوریت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف محب وطن عوام کی طاقت سے ہرصورت جمہوریت کا تحفظ کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف دہشت گردی اورکرپشن ختم کرکے ملک کومعاشی طورپرمضبوط بنا ئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1