راجہ ظفر الحق کے حالیہ بیان میں کوئی حیثیت نہیں،الطافشاہد

راجہ ظفر الحق کے حالیہ بیان میں کوئی حیثیت نہیں،الطافشاہد

لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کاپاکستان میں قیام سیاسی استحکام کاضامن ہے ان کے سیاسی کردارسے جمہوری قدروں اورقومی اداروں کی پوزیشن مضبوط ہوگی راجہ ظفرالحق کے حالیہ بیان کی کوئی اہمیت اورحیثیت نہیںہے ،پرویزمشرف اپنے خلاف بے بنیادمقدمات کاسامناکرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں تاریخ گواہ ہے پاکستان سے کون بھاگا تھا ،راجہ ظفرالحق کے قائدمیاں نوازشریف نے ہمارے قائدپرویزمشرف کی منت سماجت کرتے ہوئے جان چھڑائی تھی اورجدہ بھاگ گئے تھے میاں نوازشریف پرہمارے قائد پرویز مشرف کے سلسلہ میںکوئی دباﺅنہیں وہ تونااہل ہیں اوراس بار بھی انہوں نے ساب کے ساتھ بگاڑلی ہے وہ ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چودھری تبریز ، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ، سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہر رضوی ، اور سیّدسلمان اکبرنے بھی خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ نوازشریف کواقتدارکی ہوس نہ ہوتی توتیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے اٹھارویں ترمیم میں پیپلزپارٹی اوراے این پی کے ساتھ ڈیل نہ کرتے راجہ ظفرالحق نے اپنے بیان میں جھوٹ کی انتہاکردی ،پرویز مشرف شیطان اسرائیل کوتسلیم کرنے کاتصور بھی نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ یہ میاں نوازشریف ہیں جوبھارت کوپسندیدہ ملک قراردینے کیلئے مرے جارہے ہیں۔ چودھری تبریز نے کہا کہ حکمران جماعت کاپروپیگنڈا سیل ہمیشہ قومی ایشوزکودبانے اورحقائق چھپانے کیلئے ہمارے قائدپرویز مشرف کی ذات پرکیچڑاچھالتا ہے ۔نایاب زیدی نے کہا کہ شریف برادران کومکافات عمل کاسامنا ہے ،انہوں نے اپنے اتحادی افتخار محمدچودھری کی بحالی کیلئے ریاست ،جمہوریت اورآئین کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے لانگ مارچ کیا تھا ،جس طرح کنٹینران کاراستہ نہیں روک سکے تھے اس طرح دوسروں کا راستہ بھی نہیں رکے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بقاءاورمضبوطی کیلئے حکومت کنٹینر ہٹادے اوراپوزیشن پارٹیوں کاپرامن احتجاج کاحق تسلیم کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1