حکومت مخالف تحریکیں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،افتخار بشیر

حکومت مخالف تحریکیں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ آزادی مارچ،انقلاب مارچ، حکومت مخالف تحریکیں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں احتجاجی تحریکیں ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہیں ،حکومت مخالف تحریکوں کے باعث سٹاک مارکیٹ تیز ی سے نیچے گر رہی ہے اس میں اب تک1300پوائنٹ کمی تشویشنا ک ہے عوام اور صنعتکارکوں کو سخت نقصان کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ صنعتکار حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ ایسی کوششیں ملک کے لیے سخت نقصان کا باعث ہیں 14اگست ملک کا یوم آزادی ہے اسے یوم بربادی نہ بنایا جائے بلکہ تمام سیاسی قائدین ملک کر ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کریں کیونکہ صنعتیں ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اگر صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوگی اور ملک خوشحالی اور کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگاچوہدری افتخار بشیر نے کہا کہ جب ملک میں بدامنی ہوتی ہے تو غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کرتے ہیں اور اپنا سرمایہ دیگر ممالک میں منتقل کردیتے ہیں جس کا تمام تر نقصان پاکستانی عوام کو ہوتا ہے کیونکہ نئی سرمایہ کاری ہوگی،صنعتیں لگیں گی تو ملازمتوں کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے اور ملک سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگاانہوں نے کہا کہ ملک کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا ، اس لیے سیاستدان اپنے معاملات باہمی افہام وتفہیم سے طے کریں اور احتجاجی سیاست کا راستہ ترک کردیں۔