تحریک انصافکے جوانوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا،فرخ مون

تحریک انصافکے جوانوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا،فرخ مون

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ اقتدارکی باریاں اوربادشاہت کے مزے لینے والے حکمرانوں نے پورے ملک کے اندرکاوٹیں کھڑی کرکے ثابت کردیا ہے کہ انہیں ملک وقوم سے نہیں صرف اپنے کاروبار،کمیشن اور اقتدارسے غرض ہے اورپہلے حکومت نے شہریوں سے بجلی ،پانی ،گیس چھینی اوراب عوام کوپٹرول سے بھی دورکردیا ہے اورحکومتی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ مریضوں کی ایمبولینسزکوبھی راستہ نہیں دیا جارہا اورمریض بیچارے بادشاہت کیوجہ سے سڑکوں پرہی مررہے ہیں فرخ جاوید مون نے مزیدکہا کہ حکومت کوبتادینا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کورکاوٹوں،جبر،تشدد،گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا اورنام نہاد حکمران ایک لاکھ کینٹنربھی کھڑے کرکے دیکھ لیں ناکامی اب ان کا مقدربن چکی ہے اورچودہ اگست کوعوام کاٹھاٹھیں مارتاسمند رہرشہرسے نکلے گااورجعلی مینڈیٹ اورجبرکرنے والی حکومت کوبہا لے جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1