ملک میں ہونے والے خون خرابے سے اہلسنت کا کوئی تعلق نہیں،اشرفجلالی

ملک میں ہونے والے خون خرابے سے اہلسنت کا کوئی تعلق نہیں،اشرفجلالی

لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پاکستان ہزاروں علماءو مشائخ اہلسنت کی جدوجہد اور لاکھوں افراد کی قُربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اس کی حفاظت ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے ملک میں ہونے والے خون خرابہ سے اہلسنت وجماعت کا کوئی تعلق نہیں ہے ہم ہر اس اقدام کی مذمت کر رہے ہیںجو ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ بنے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام میں جامعہ کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک میں افرا تفری کی فضاءمیں پوری قوم پریشان ہے اس لیے ملک دشمن عناصر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں پاکستان کی بقاءصرف اور صرف نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ میں ہے کوئی انقلاب یا ازم اس کی قسمت تبدیل نہیں کرسکتا۔ حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ اقدامات کی وجہ سے پورا ملک پریشانیوں کی لپیٹ میں ہے ظلم کہیں بھی ہو ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...