ورچوئل یونیورسٹی کے زیراہتمام آزادی کے حوالے سے سیمینار

ورچوئل یونیورسٹی کے زیراہتمام آزادی کے حوالے سے سیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے حوالے سے لارنس روڈ کیمپس میںسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںامجد عباس خا ن لیکچرار پاکستان سٹڈیز سنٹرپنجاب یونیورسٹی سینئر جرنلسٹ تاثیر مصطفی اور انوار قمر نے خصوصی شرکت کی شرکاءنے ماضی میںحاصل کیے گئے سبق کی روشنی میں اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہم سے تقا ضا کرتا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک توانا اور خوشحال پاکستان منتقل کریں جس کے لیے پوری قوم میں یکجہتی اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے سیمینارکی صدارت ڈاکٹر محمد نواز ایڈوائزر کوالٹی انہانسمٹ نے کی انہوں نے کہاکہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان تک رسائی جدید تعلیم اور تحقیق کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنا لو جی احسن پوری اور اساتذ ہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4