پنجاب کالج میں داخلہ میٹرک پوزیشن ہولڈرز کی اولین ترجیح

پنجاب کالج میں داخلہ میٹرک پوزیشن ہولڈرز کی اولین ترجیح

لاہور(پ ر)پنجاب کے 8بورڈز میںسال 2014ءکے میٹرک امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کی پہلی ترجیح پنجاب کالج میں داخلہ ہے۔ پنجاب کالج میںمجموعی طور پرپوزیشز حاصل کرنے والے جن سولہ طلباءوطالبات نے داخلہ لیا ان میں لاہور بورڈ سے اسامہ قمر اورسجیحہ اشرف، فیصل آباد بورڈ سے حمزہ صدیق،شہر وزتبسم، اسامہ انور اور محمد عمر فاروق، گوجرانولہ بورڈ سے ردا مریم، کشف ظفر اور حادیہ اختر، سرگودھا بورڈ سے ماہم صابر ، محمد اسامہ مرتضیٰ، ز ینب علی، سکینہ عارف اور مریم محمود، راولپنڈی بورڈسے یسریٰ بنت ِ حفیظ اور بہاولپور بورڈسے تحریم سلیمی شامل ہیں۔طلباءوطالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کو اولیت دینے کی وجہ ےہاں کا اعلی تعلیمی معیار، انٹرمیڈیٹ میں ہرسال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد،طلباءپر اساتذہ کی توجہ اور شخصیت کے نکھار کے لیے نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں طالب علموں کی شمولیت ہے ان کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب کالج کاطریقہ کار بہترین ہے اور طلباءوطالبات کی صلا حیتوں میں مزید نکھار کا باعث ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...