ڈی سی او کاجناح ڈگری کا لج کا دورہ

ڈی سی او کاجناح ڈگری کا لج کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں جناح ڈگری کا لج کا دورہ کیا۔انہوں نے کا لج میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کا لج کی دیواروں، گملوں اور واٹر کو لرز میں ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈینگی کے متعلق کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنائیں۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔