فرینڈز بزنس گروپ ڈی ایچ اے کا اجلاس، رفیق حسرت کی خصوصی شرکت
ؒ ٓؒ ٓلاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فرینڈز بزنس گروپ ڈی ایچ اے کا اجلاس TSڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو سیکرٹری ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے میزبانی کی ،پروفیشنل گروپ کے قائد میجر رفیق حسرت کی خصوصی شرکت،فرینڈز بزنس گروپ کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت وائس چےئرمین ڈاکٹر خالد محمود نے کی اجلاس میں متفقہ طور پر رئیل اسٹیٹ پر عائد کیے گئے بے جا ٹیکسز اور ڈی سی ریٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے حکومت کو خط لکھا جائے گا ،میجر رفیق حسرت کی طرف سے ڈیلر برادری کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا ،اجلاس میں شاہد ملک،توقیر ٹیپو،میجر رفیق حسرت ،شہزاد ہاشمی،ادریس،ناصر صدیقی،جاوید شیخ، عرفان محمود،اعجاز رامے،ارشد نجمی،چودھری ضیاء، طارق بھٹی،وسیم اعوان،یحیےٰ خان و دیگر نے شرکت کی۔