محکمہ خواندگی میں اینٹی ڈینگی سپرے مہم زورو شور سے جاری

محکمہ خواندگی میں اینٹی ڈینگی سپرے مہم زورو شور سے جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے سیکرٹریٹ ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور صوبے میں قائم اس کے تمام تعلیمی اداروں ، فیلڈ آفسز اور کمیونٹی لرننگ سنٹروں میں ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کے لیے شعور کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈینگی سپرے کی سرگرمیاں بھی زورو شور سے جاری ہیں اس ضمن میں سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ افسران کے نام جاری مراسلے میں اس امر پر زور دیا گیاکہ آزادی کی تقریبات اور پروگراموں کے دوران عوام الناس کو خواندگی اور ڈینگی کے متعلق بھی آگاہی دی جائے اور اس سلسلے میں بنائے گئے معلوماتی بینرز اور چارٹس میں ڈینگی، پولیو اور حصول علم سے متعلق اقوال زریں اور معلومات کو شامل کیا جائے۔ سیکرٹریٹ میں ڈینگی مچھر کی تلفی کے لیے سپرے کا ایک راﺅنڈ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ محکمہ کی تمام برانچوں کے ہیڈز کو برسات کے دوران بارشی پانی کے نکاس ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ڈینگی کے خاتمے کے سلسلے میں کی جانے والی انسداد ی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری نے ایس او (جی) کے ہمراہ لٹریسی دفاتر کے مختلف حصو ں کا معائنہ بھی کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4