پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آج آزادی واک نکالی جائیگی

پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آج آزادی واک نکالی جائیگی

لاہور ( خبرنگار) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سے آج دن پونے بارہ بجے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی قیادت میں جشن آزادی واک ہوگی جس میں پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب، نرسنگ سکول جنرل ہسپتال، پی جی ایم آئی اور امیر الدین میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات شریک ہوں گے۔واک کے اختتام پر شادمان چوک میں ڈاکٹر اور نرسیں شہریوں میں جشن آزادی کی خوشی میں قومی پرچم اور بیچز تقسیم کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...