یو ای ٹی کے زیر اہتمام آج آزادی واک نکالی جا ئے گی

یو ای ٹی کے زیر اہتمام آج آزادی واک نکالی جا ئے گی

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آج آزادی واک نکالی جا ئے گی۔ جس کی قیادت وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں کریں گے۔ یو ای ٹی نیشنل لائبریری چوک سے صبح 10 بجے شروع ہونے والی واک کیمیکل ، مائیننگ ڈیپارٹمنٹ سے ہوتی ہوئی مین بلاک فزکس ڈیپارٹمنٹ تک جائے گی۔ جہاں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4