پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ...


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں یوم آزادی منانے کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے یوم آزادی کو پارٹنر سکول کھلے رہیں گے اور یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ 14اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز خصوصی دعا سے ہو گا، جس کے بعد طالبعلم قومی پرچم کو سلامی پیش کریں گے۔ اس موقع پر طالب علموں کے درمیان تقریری مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4