پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام

پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا خصوصی اہتمام کیاگیا جس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی ، جنرل سیکرٹری شیخ ارشد، سینئر نائب اجمل اشفاق، وائس چیئرمین صادق صدیقی، ڈاکٹر محمد اشرف، حاجی منیر، امتیاز شاہین، میاں اسحاق، رضوان یوسف، محمد صفدر ،ملک اشفاق کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ کامن کاز کے لئے ممبر سازی بڑھائی جائے گی اور ایسوسی ایشن پرائیویٹ سکولز کے مسائل کو حل کروائے گی اور جنوبی پنجاب کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ عید ملن پارٹی میں ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ آرگنائزنگ باڈی ، مجلس عاملہ باڈی کے عہدیداروں کا اعلان کیاگیا۔