میٹرک سپلیمنٹری کے امتحان کا داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ، ادیب جاودانی

میٹرک سپلیمنٹری کے امتحان کا داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ، ادیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے لاہور بورڈ اور پی بی سی سی کے چیئرمین نصر اللہ ورک اور لاہور بورڈ کے سیکرٹری فقیر محمد کیفی سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ میٹرک سپلیمنٹری کے امتحان کے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے پی بی سی سی کے چیئرمین نصراللہ ورک اور لاہور بورڈ کے سیکرٹری فقیر محمد کیفی نے ڈبل فیس کے ساتھ 15 اگست سے 18 اگست اور ٹرپل فیس کے ساتھ 20 اگست سے 22 اگست مقرر کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ میٹرک سپلیمنٹری امتحان 9 سمتبر کو ہورہے ہیں ۔