مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور ( خبرنگار) مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی جبکہ حلیم عادل شیخ نے مسلم لیگ لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے بھی ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ہیں پنجاب کی عوام انہیں اچھے لفظوں میں یاد کرتی ہے اگر پنجاب کی عوام اپنے اچھے وقتوں کو پھر سے واپس لانا چاہتی ہے تو انقلاب کے حامیوں کیلئے اپنے دلوں کے ساتھ گھروں کے دروازے بھی کھول دے تاکہ دور سے آئے ہوئے لوگوں کی پریشانیاں کم ہوسکیں اور موجودہ پنجاب کی مودی سرکار سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے اس بار حکمرانوں کےلئے معافی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا حکمران عوام کے شکنجے سے بچنے کیلئے اچانک ملک سے باہر جاکر بھی استعفے دے سکتے ہیں مگر اس عمل سے عوام کے زخموں کو مرہم نہیں لگنے والا ہے۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ پورے نظام کےلئے خطرہ بننے سے پہلے ہی استعفے دےدیں۔

 وہ اس خیال میں ہیں کہ شاید وہ منہ زور انقلابیوں کے ریلے کے آگے بند باندھنے میں کامیاب ہوجائیں گے مگر ایسا ممکن نہیں ہے بلکہ حکمرانوں کے انجام کا آخری موڑ حیرت انگیز ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...