عدالت نے میاںبیوی کے مابین راضی نامے پر حبس بے جا کی درخواست نمٹادی

عدالت نے میاںبیوی کے مابین راضی نامے پر حبس بے جا کی درخواست نمٹادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے میاںبیوی کے مابین راضی نامے کی بناءپر بچوں کی بازیابی کے لئے ماں کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹادی عدالت میں درخواست گزار فرزانہ نے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی نوید سے ہوئی جس میں سے اس کے دوکمسن بچے وحید اورمنیب پیدا ہوئے تاہم چند روز قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پردھکے مارکرگھر سے نکال دیا اوربچوں کو زبردستی اپنے پاس محبوس کررکھا ہے لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو بازیاب کروا نے کا حکم دیا جائے فاضل جج نے گزشتہ روز فریقین کو عدالت طلب کر رکھا تھا تاہم دوران سماعت فرزانہ نے مو¿قف اختیار کیا کہ اس کا اپنے شوہر سے راضی نامہ ہو گیا ہے لہٰذا وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتی ہے جس پرعدالت نے درخواست نمٹا دی ۔