جشن آزادی کے حوالے سے سنت نگر میں ن لیگ کی طرف کیک کاٹنے کی تقریب

جشن آزادی کے حوالے سے سنت نگر میں ن لیگ کی طرف کیک کاٹنے کی تقریب

لاہور(پ ر) جشن آزادی کیلئے NA-120 پاکستان مسلم لیگ سپورٹس ونگ کے آفس افغان پارک سنت نگر لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منظور مانی کرکٹر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقعہ پر مسلم لیگ (ن)کے سپورٹس ونگ کے سینئر راہنما کرکٹر ملک منظور مانی نے کہا کہ ہم نے یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ شایا ن شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوم آزادی کی خوشی میں افغان پارک سنت نگر میں کرکٹ میچز شروع ہونگے 14اگست کو فائنل ہوگا کیک کاٹنے کے موقع پر صبا خان،وسیم اکبر،افتخار علی شاہ،فیضان منظور مانی،محسن عرفان،محمد نذر،ارشد فرید،کلیم اکبر،نومی ملک ، عدیل احمد ، محمدعثمان،علی ملک ،احسن بٹ،فہد شاہ،سعد کاظمی،زیب علی اور دیگر کرکٹروں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...