اپوزیشن جماعتیں جمہورت کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں،عابد صدیقی

اپوزیشن جماعتیں جمہورت کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں،عابد صدیقی


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس طرح کے حالات پیدا نہ کریں کہ جمہوری نظام کو نقصان پہنچے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے یہ احتجاج اس طرح کیا جائے کہ جمہوری نظام کو دھچکا نہ لگے ،حکومت بھی ذمہ دار ی کامظاہر ہ کرے اور سیاسی قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے گریز کرے ،حزب اختلاف کے قائدین کو نظر بند کرنانہ مناسب ہے ،احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے اور میں اس وقت جمہوریت ہے اس لئے کسی کو احتجاج سے نہ روکا جائے ،پرامن احتجاج سے کسی کو نہ روکا جائے ،حکومت بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے مصالحت سے کام لے اور مسائل کا سنجیدہ حل تلاش کرے،

حکو مت نے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی اور ہرمعاملہ کوآسان سمجھا جس وجہ سے ملکی فضاتلخ ہوئی اور معاملات پیچیدہ ہوگئے ۔

مسلم لیگ (ن) اگرشروع دن سے دوسری جماعتوں سے رابطہ رکھتی تو اسے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا اور حالات اس قدر خراب نہ ہوتے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...