متبادل طریقہ ہائے علاج دُنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر اقبال

متبادل طریقہ ہائے علاج دُنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر اقبال

لاہور(پ ر)آٹھو یں انٹر نیشنل کانفرنس برائے کمپلیمنٹری اینڈ الٹرنیٹو میڈیسن انٹر نیشنل یونیورسٹی فار کمپلیمنٹری اور گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے اشتراک سے 14 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔اِن خیالات کا اظہار کانفرنس کے چیف آرگنائزر و چیئر مین گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی آفس ماڈل ٹاﺅن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر سلیم ایس بابر، ڈاکٹر رمضان ہاشمی، مس ارم، مس بینش، مس قدسیہ اور مس ندا نے شرکت کی۔ اس انٹر نیشنل ہیلتھ کانفرنس میں ریسرچ پیپرز پڑھے جائیں گے اور ریسرچ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو اسناد بھی دی جائیں گی۔ اس کانفرنس میں انٹر نیشنل یونیورسٹی فار کمپلیمنٹری کولمبو، سری لنکا کے چیئر مین، سیکرٹری اور سری لنکا کے صدر کے ہیلتھ ایڈوائزر خصوصی طور پر شرکت فرما رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے کہا کہ الٹرنیٹو میڈیسن کا فروغ پوری دُنیا میں ہو رہا ہے۔ یورپ سمیت دُنیا بھر کے ممالک میں الٹر نیٹو میڈیسن سے استفادہ حاصل کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کے و ژن 2025کی تائید میں صحت مند معاشرہ کا خواب پورا کرنے کیلئے گلوبل NGOسر گرم عمل ہے۔

 اس سلسلہ میں 11اگست کو اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وژن2025چیئر مین احسن اقبال کی دعوت پر میں اسلام آباد جا رہا ہوں۔ وزیر اعظم کو انٹر نیشنل ہیلتھ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4