پنجاب ہیلتھ کمیشن کافیصل آباد میں عطائیت کا سخت نوٹس، حفیظ ٹرسٹ ہسپتال بند کرنے کا حکم

پنجاب ہیلتھ کمیشن کافیصل آباد میں عطائیت کا سخت نوٹس، حفیظ ٹرسٹ ہسپتال بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے وصول ہونے والی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے حفیظ ٹرسٹجنرل ہسپتال فیصل آبا دکوبے ضابطگی اور بد انتظامی کے باعث بندکرنے کے حکم کے ساتھ 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔مذکورہ ہسپتال میںغیر مستند اور جعلی ڈاکٹروں کی مبینہ عطائیت سے بھرپور سرگرمیوںکی شکایت وصول ہونے پر کمیشن نے ان سرگرمیوں کا نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق ایک خاتون مسز شاکرہ علاج کی غرض سے مذکورہ ہسپتال میں داخل ہوئی جہاں ان کا آپریشن غیر مستنداور خود ساختہ جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوںکیے جانے کے باعث نومولود بچے کی وفات ہوگئی۔ اور مریضہ کو حالت خراب ہونے پرانتہائی نگہداشت کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کرنا پڑا کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میںیہ بات ثابت ہوئی کہ حفیظ ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ مستند ڈاکٹروں کے نام استعمال کر کے مریضوں سے دھوکہ دہی کا ارتکاب کر رہی تھی خصوصی طور پر یاسین عاشق کو ڈاکٹر کے طور پرمتعارف کیا گیاجب کہ وہ PM&DC کے پاس رجسٹرڈہی نہیںتھا۔کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کوOrdinance1962(Amendment Act کے تحت ضلع بھر میںتمام عطائی حضرات بشمول یاسین عاشق کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیاہے۔