جماعت اسلامی لاہور یوم آزادی جوش وخروش سے منائے گی ، میاں مقصود

جماعت اسلامی لاہور یوم آزادی جوش وخروش سے منائے گی ، میاں مقصود

لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور یوم آزادی بھرپور جوش وخروش سے منائے گی جماعت اسلامی کے تمام دفاتر پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے آزادی کیمپ لگا کر قوم کو پاکستان کے معرض وجود آنے کے مقاصد سے آگاہ کیاجائے گا۔ یقینا پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور اسی کے نام پر باقی رہ سکتا ہے وہ الگ بات ہے کہ ہم اپنے قائدین کے ارشادات کو بھلا بیٹھے ہیں اور لاعلمی اور جہالت کی بنیاد پر طرح طرح کی بولیاں بولتے رہتے ہیں قائداعظم نے قبل از تقسیم فرمایا تھا کہ پاکستان کا آئےن قرآن پاک کی صورت میں موجود ہے لیکن بدقسمتی سے قائداعظم کے بعد آنے والے حکمرانوں کو قرآنی تعلیمات سے ناآشنائی اور لاعلمی کی بنا پر وہ اعلیٰ مقاصد سے کوسوں مےل دور ہوتے چلے گئے سیکولر طبقہ قائداعظم کی تقریر سے من مانی تاویلات تلاش کرکے پاکستان کو سیکولر ملک ثابت کرنے پر تلہ ہواہے حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ایک نظریہ ،فکر اور کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ۔

بدقسمتی سے اس نعرے کو ہم سب نے بھلا دیا اور اسی وجہ سے مسائل اور مصائب میں گرگئے ہیں۔ ان بدتر حالات سے نکلنے کا واحد راستہ اس کلمہ کی طرف لوٹنا ہے۔ تبھی جاکر آزادی کے صحیح تصور سے آشنا ہوسکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4