کنال روڈ پر بوتلوں میں بھرے پٹرول کی فروخت عام، انتظامیہ خاموش

کنال روڈ پر بوتلوں میں بھرے پٹرول کی فروخت عام، انتظامیہ خاموش


لا ہور(ملک خیام رفیق)لا ل پل سے لے کر ٹھو کر نیا ز پر نہر کنارے عوام کو دگنا قیمت پر پٹرول فروخت کر نے والے گر وہ کے ڈیرے پو لیس کے تعاون سے مہنگا پٹرول فروخت کر تے ہیں روزانہ پو لیس والوں کو پٹرول دینا پڑتا ہے تب اجازت ملتی ہے بو تلو ں میں پٹرول فروخت کر نے والوں کی روز نامہ پاکستان سے گفتگو تفصیلا ت کے مطابق لا ل پل سے لے کر ٹھو کر نیاز بیگ تک نہر کنا رے بو تلوں میں پٹرول فروخت کر نے والے 250روپے لیٹر کے حساب سے شہریوں کو پٹرول فروخت کر رہے ہیں اس بارے میں پٹرول فروخت کر نے والوں کا کہنا ہے کہ ہم روزانہ پو لیس کو بھی پٹرول دیتے ہیں ۔ اس بارے میں جیل روڈانڈر پاس کے قریب کھڑے پٹرول فروخت کرنے والے عادل اور بلا ل نے روز نامہ پا کستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید نامی پو لیس والا ان سے روزانہ 3لیٹر پٹرول مفت لے کر جاتا ہے جبکہ ہم وارڈن کی اجازت سے جہاں کھڑے ہیں ۔جب اس سلسلے وہاں مو جود وارڈن ند یم اور اس کے ساتھی وارڈنز سے اس بارے میں پو چھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا کہ یہ کس ریٹ پر پٹرول فروخت کرتے ہیں ہم تو صرف عوام کی سہو لت کے لئے انہیں کچھ نہیں کہتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4