انقلاب اور مارچ کی باتیں کرنیوالے غریب عوام کی بھوک کا خیال نہیں رکھتے: زاہد ذولفقار

انقلاب اور مارچ کی باتیں کرنیوالے غریب عوام کی بھوک کا خیال نہیں رکھتے: زاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد زوالفقار خاں‘ نائب صدر فضل الرحمن بٹ‘ زونل صدر شکیل میر چنی اور زونل صدر میاں اصغر نے ” پاکستان فورم “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی نے جمہوری رویہ اپنا کر اپنا پانچ سالہ دور حکومت مکمل کیا اور لاٹھی گولی کی سیاست نہیں کی آج انقلاب اور مارچ کی باتیں کرنے والے غریب عوام کی بھوک مہنگائی کا خیال نہیں رکھتے اصل جمہوری انقلاب اس وقت آیا تھا جب ایک منتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات بن مانگے ہی اسمبلی کو دے دیئے تھے اور تاریخ میں پہلی بار پانچ سال مکمل کئے انقلاب پی پی کا کارکن لیکر آیا تھا جس نے جمہوریت کی خاطر جیلیں کاٹیں کوڑے کھائے اور پھانسیوں پر جھول گئے اس لئے ہم جیسے لوگ جنہوں نے ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی ہے وہ کسی بھی قیمت پر غیر آئینی کام کی حمائت نہیں کر سکتے اگر آج کے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے سوجھ بوجھ کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر جمہوریت کا کارواں بند ہونے کا بھی خطرہ ہے انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مذاکرت کے ذریعے سے اس بحران کا حل نکالیں ہم نے بھی تحفظات کے باوجود الیکشن کو قبول کیا تھا اب بھی سب جماعتوں کو مل بیٹھ کر شفاف الیکشن کا کوئی طریقہ نکالنا چاہئے تاہم ہم ےہ سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہوتا ہے اور تمام جماعتوں کے کارکن قابل احترام ہوتے ہیں ان پر تشدد نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ برداشت کی سیاست کامظاہر ہ کرنا چاہئے ہمارے منتخب وزیراعظم کو عدلیہ نے گھر بھیجا لیکن ہم نے اپنے کارکنوں کے ساتھ مل کر عدلیہ پر حملہ نہیں کیا کیونکہ ہم ےہ سمجھتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو تب ہی جمہوریت مضبوط ہو گی ہم نے کوئی سیاسی قیدی نہیں بنایا اور اپنی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو ویلکم کیا انہوں نے ہمارے دور حکومت میں رکھے گئے ملازمین کو نکالا جبکہ ہم ڈیڑھ لاکھ نکالے گئے ملازمین کو مراعات کے ساتھ بحال کیا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے بیواﺅں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا۔نائب صدر فضل الرحمن بٹ نے کہا کہ ہمیں مفاہمت کی سیاست نے نقصان پہنچایا لیکن چونکہ میری شہید قائد بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے ہیں اس لئے ہم تحفظات کے باوجود حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں حالانکہ مجھ سمیت نوے ملازموں کو نیشنل فرٹیلائزر سے نکالا گیا اور چودھری پرویز الہی نے اپنے ساڑھے چھ سو کارکنوں کو نوکریاں دیں اگر نواز شریف ہمیں نہ نکالتے اور ہماری بحالی کے لئے ساتھ دیتے تو آج ےہی ملازمین ان کا ساتھ بھی دیتے نواز حکومت نے ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو محکمہ اوقاف سے نکالا 110ارب کا فنڈ اپنی بیٹی مریم نواز کو دیدیا جو بڑی زےادتی ہے۔شکیل میر چنی نے کہا کہ مہنگائی میں ڈھائی سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے اور بادشاہت کا نظام چل رہا ہے آرٹیکل 245ہمیں قبول نہیں حکومت بزدلی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے ہماری طرح بہادری سے مقابلہ کرے ۔زونل صدر میاں اصغر نے کہا کہ حالات کی ذمے دار خود حکومت ہے اگر عمران کے چار حلقوں کو کھول دیا جاتا تو آج ےہ حالات نہ ہوتے۔