مجلس وحدت المسلمین اورعوامی تحریک کو کالعدم قراردیا جائے،خادم حسین ڈھلوں

مجلس وحدت المسلمین اورعوامی تحریک کو کالعدم قراردیا جائے،خادم حسین ڈھلوں

لاہور(سٹاف رپورٹر)سرگودھاسمیت پنجاب بھر میں پولیس پر حملہ آوروں کو گرفتار کیاجائے،تھانوں کا جلاو¿ ،گھیراو¿ اور سانحہ تعلیم القرآن ایک ہی طرز پر کیے گئے ہیں۔ملکی سلامتی کے ادارے نوٹس لیں ،مجلس وحدت المسلمین اورعوامی تحریک کو کالعدم قراردیا جائے۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہ مولانا حق نواز جھنگوی شہید نے بتا دیا تھا کہ ایک مخصوص پڑوسی ملک پاکستان کا کبھی خیرخواہ نہیں ہوسکتا،جب سے اس ملک ایک مخصوص انقلاب آیا ہے اس وقت سے پاکستان میں فرقہ واریت کا ناسور بڑھ رہاہے،طاہر القادری غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،اہلسنت والجماعت حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ طاہر القادری کی ملک آمد سے قبل عوامی تحریک کاوفد پڑوسی ملک گیا تھا اس کی انکوائری کرائی جائے،طاہر القادری کی اشتعال انگیز تقاریر اور دھمکیوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرکے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں داخل کیا جائے،اگر نفاذشریعت کے مطالبہ پر لال مسجد کا آپریشن کیا جاسکتا ہے تو اس وقت منہاج القرآن میں ملک کے باغی ،آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے اور ملکی سلامتی کے محافظ اداروں پر حملے کے لیے اکسانے والے دہشت گرد موجود ہیں،آپریشن کیا جائے ،طاہر القادری کے اس اقدام سے پاکستان کی ملک بھر میں بدنامی ہورہی ہے ،ہم اول روز سے کہتے آرہے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے،اس کے روابط لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے ساتھ ہیں،جو پاکستان میں مخصوص انقلاب کے لیے حالات سازگاربنارہے ہیں،ابھی وقت ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے سنجیدگی سے ہمارے بات کو لیں،ورنہ حالات اس قد بگڑ جائیں گے کہ سنبھالنا مشکل ہوگا،جشن آزادی کے دن ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت ملک دشمن قوتیں ایک سازش کے تحت پیدکررہی ہیں،جشن یوم آزادی بغیر کسی تفریق ہر فرد کے لیے اہمیت کا حامل ہے،عمران خان اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری قوم کے متفقہ دن کو متنازعہ نہ بنائیں،دشمن سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اہلسنت والجماعت ملک بھرمیں یوم جشن آزادی کو جوش و جذبہ سے منائے گی۔

خادم ڈھلوں

مزید : صفحہ آخر