پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی مارچ میں شریک ہونگی،شیخ رشید

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی مارچ میں شریک ہونگی،شیخ رشید


لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں مزید دو تین جماعتیں مارچ میں شریک ہوں گی ‘آصف زرداری اور الطاف حسین کی جماعتیں بھی اہم فیصلہ کر ینگی ‘(ن) لیگ کی حکو مت کا خاتمہ اب دنوں کی بات کی ہے اور ہر صورت قر بانی سے پہلے قر بانی ہو گی ‘طاہر القادری اور عمران خان کے ایک ساتھ نکلنے کے اعلان کے بعد ملک کا سیاسی نقشہ تبدیل ہو چکا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا تختہ نہیں الٹ رہے بلکہ ملک میں آئینی اور جمہو ری طر یقے سے ملک میں نئے انتخابات کیلئے تحریک چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی قوتوں کی جانب سے طاہر القادری اور عمران خان کو ایک ساتھ چلنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اسی تمام قوتوں کو شکست ہو ئی ہے اور آنیوالوں دنوں میں قوم کو مزید سر پرائز ملیں گے اور مزید جماعتیں 14اگست کے آزادی اور انقلاب مارچ میں شریک ہوں گی اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکو مت اب چند دنوں کی مہمان ہے اور اسے ہر صورت جانا ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...