سرکاری عازمین حج کا فلائٹ شیڈول آج جاری کرنے کا فیصلہ

سرکاری عازمین حج کا فلائٹ شیڈول آج جاری کرنے کا فیصلہ


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)27اگست سے پاکستان سے شروع ہونے والے حج اپریشن 2014ء کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، آج سرکاری عازمین حج کا فلائٹ شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ، تمام عازمین حج کو خطوط ارسال،لاہور، اسلام آباد،پشاور،کراچی ،کوئٹہ،ملتان، سیالکوٹ،فیصل آباداور رحیم یار خان کے ڈائریکٹر نے انٹر ڈیپارٹمنٹل اجلاس طلب کر لیے ،ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے پنجاب کے عازمین کے تیاریو ں کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی غیر معمولی میٹنگ آجطلب کر لی،نئی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کسٹم انٹی نار کو ٹیکس سکاوٹس ائیر لائنز،بنکوں کے ذمہ داران شریک ہوں گے،سرکاری عازمین حج کو اسی دن فلائٹ شیڈول دئیے جانے کا امکان سعید احمد ملک نے لاہور قاضی سمیع نے اسلام آباد حاجی کیمپ میں عازمین حج کی معلومات کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیے۔

مزید : صفحہ آخر