افتخارچوہدری نے بیٹے کوسرمایہ کاری بورڈکاچیئرمین بنانےکاکبھی نہیں کہا،حاصل بزنجو

افتخارچوہدری نے بیٹے کوسرمایہ کاری بورڈکاچیئرمین بنانےکاکبھی نہیں ...

اسلام آباد(اے این این)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس دعوے کومسترد کردیاہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے انہیں اپنے بیٹے ارسلان افتخار کو سرمایہ کاری بورڈ کا وائس چیئرمین بنانے کا کہا تھا۔عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے حاصل برنجونے کہاکہ افتخار محمد چوہدری کے بحال ہونے کے بعد میری ان سے کبھی کوئی ملاقات ہوئی نہ ان سے ٹیلی فون پر کوئی رابطہ ہوا نہ ہی افتخار محمد چوہدری نے ارسلان افتخار کو سرمایہ کاری بورڈ کا وائس چیئرمین بنانے کاکبھی کہاہے ، اگرکوئی میرے نام کو استعمال کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ عمران خان سے بات چیت کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے جس پر نوازشریف نے ہمیں عمران خان سے بات چیت کرنے کا ٹاسک دیا اورجب ہم نے عمران خان سے ملاقات کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو آگے سے جواب ملا کہ اب وقت گزر چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری پاکستان کو انارکی طرف لے جارہے ہیں میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ طاہرالقادری کے بارے میں تحقیقات کی جائیں کہ وہ آخر کیا چاہتے ہیں

 بزنجو

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...