رجسٹرڈ حج آرگنائزر کو آف لوڈ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، چیئرمین ہوپ

رجسٹرڈ حج آرگنائزر کو آف لوڈ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، چیئرمین ہوپ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے چےئرمین وحید بٹ نے کہا ہے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین حج کی تیاریوں کے لیے سعودیہ جانے والے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کو آف لوڈ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،حج آرگنائزر ملازمت کرنے تھوڑی جا رہے ہیں ان سے پروٹیکٹر کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سعودی قونصلیٹ نے ویزے جاری کیے ،سزا حج آرگنائزر کو دی جا رہی ہے پہلی فلائٹوں کے عازمین نہ جا سکے توذمہ دار کون ہو گا،چےئرمین ہوپ وحید بٹ نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پرائیویٹ حج سکیم پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے15دنوں میں حج آرگنائزر نے سعودیہ جا کر ایگریمنٹ مکمل کرنے ہیں اور بار کوڈ لانے کے بعدحج ویزے لگنے ہیں وزیر اعظم نوٹس لیں اور لاہور ائیر پورٹ پر حج آرگنائزر سے بد تمیزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں،وحید بٹ نے کہا اسلام آباد، کراچی ،پشاورائیر پورٹ پر کسی حج آرگنائزر کو نہیں روکا جا رہااور نہ پروٹیکٹر کا مطالبہ کیا گیا ہے لاہور ائرپورٹ ایمگریشن ذمہ داران کا فیصلہ ظلم پر مبنی ہے اگر کوئی فلائٹ نہ جا سکی توذمہ داری روکنے والوں پر ڈالیں گے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...