عمران خان فیصل چوک سے ہی مارچ کی قیادت کرینگے ، اعجا زچودھر ی

عمران خان فیصل چوک سے ہی مارچ کی قیادت کرینگے ، اعجا زچودھر ی

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر پنجاب اعجا زاحمد چودھر ی نے کہا کہ14 اگست صبح 10 بجے فیصل چوک سے ہی عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کریںگے ، جی ٹی روڈ ایک ہے اس لئے ایک ہی جگہ پر سفر طے ہونا ہے لیکن انقلاب مارچ اور آزادی مارچ الگ الگ ہوںگے ،زمان پارک کا گھیراﺅ کرنے کی باتیں کرنےوالوں کی عقل ماری گئی ہے ،ملک میں سیاسی کارکنان کے قتل عام اور پر تشدد کارروائیوں سے لیکر پولیس کے جوانوں کی شہادت تک تمام صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے ،تحریک انصاف کا آزادی مارچ آئینی حدود اور جمہوری روایات کے مطابق ہوگا اوراب 14اگست سے پہلے کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ پوری قوم اس وقت اس قیادت کی متلاشی ہے جو ملک میں امن کی راہ دکھا سکے پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث اس وقت پورا ملک کسی جیل خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔تمام کارکنان اور پولیس کے جوانوں کے قتل سمیت ملک میں ہونے والی پر تشدد کاروائیوں کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے ۔رانا مشہود ، پرویز رشید اور سعد رفیق کے بیانات جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں ۔

 اعجا زچودھر ی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...