حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکراتی عمل کو ترجیح دینی چاہئے، گورنر پنجاب

حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکراتی عمل کو ترجیح دینی چاہئے، گورنر ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرورنے کہا کہ ہمیں اپنے سیاسی معاملات کا حل مل بیٹھ کر جلد از جلد نکالنا چاہئے تاکہ عوام جو اس ملک کے حقیقی وارث ہیں ان کے دکھوں ، تکلیفوں اور پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کوفوری انصاف چاہئے اور انہیں بنیادی ضروریات مہیا کرنا ہمارا اولین فریضہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس وقت سیاسی تدبر،تحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے اس نازک صورت حال کی سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مفاہمتی طرز عمل کے ساتھ مذاکراتی عمل کو ترجیح دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا ایشو یا مس¿لہ نہیں جو مل بیٹھ کر طے نہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل لاہور میںیوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہمیں اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔بعد ازاں، گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پاکستان جسٹس پارٹی کے وفد نے ملک منصف اعوان کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم احتجاج کے نام پر عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنا کون سی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروزاے کبھی بند نہیں ہوتے، ہمیں تمام تر سیاسی معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

 گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...