متحدہ کی جانب سے ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے کارکنوں کیلئے میڈیکل کیمپ قائم
لاہور (سٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت ماڈل ٹاﺅن میں جمع عوامی تحریک کے کارکنوں کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ۔ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کا وفد گزشتہ روز تین ایمبولینسز ،ادویات کی دو گاڑیوں اور ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکس سٹاف کے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن پہنچا ۔میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے بعد ڈاکٹروں نے کارکنوں کو علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے یوم شہداءپر کارکنوں کے لئے کھانا بھجوانے اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔
میڈیکل کیمپ