ہمیش خان کیخلاف فراڈ ریفرنس کی سماعت 12اگست تک ملتوی

ہمیش خان کیخلاف فراڈ ریفرنس کی سماعت 12اگست تک ملتوی

لاہور (نامہ نگار ) احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت 12اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ گز شتہ روز فاضل عدالت نے دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا جزوی بیان قلمبندکیا ۔ مقامی احتساب عدالت نے بینک نا دہندگی کے الزام میں ملوث ناصر علی خان کے جسمانی ریمانڈ میں20اگست تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں اضافہ کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم سے تفتیش مکمل کرلیں ۔ مقامی احتساب عدالت نے سعید ظفر وغیرہ کے خلاف دائر سرکاری وسائل کی خورد برد کے ریفرنس کی سماعت 21اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبندکیا ۔

ہمیش خان

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...