ہر تھانہ کی حفاظت کے لیے تین سے چار کنٹینرز منگوا لیئے گئے

ہر تھانہ کی حفاظت کے لیے تین سے چار کنٹینرز منگوا لیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(بلال چودھری)لاہور پولیس آزادی اور انقلاب مارچ سے خوف زدہ،ہر تھانہ کی حفاظت کے لیے تین سے چار کنٹینرز منگوا لیئے گئے جو کہ 13اور 14اگست کو تھانوں کے باہر رکھے جائیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 14اگست کو دی جانے والی آزادی اور انقلاب مارچ کال کے بعد شہر بھر کے تمام تھانوں کے آگے تین سے چار کنٹینرز لا کر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔یہ کنٹینرز تھانوں کی حفاظت کے لیے استعمال کیئے جائیں گے اور انہیں تھانوں کے آگے اور ان سے ملحقہ سڑکوں کے ساتھ لگا کر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر بھر کے تھانوں کی حفاظت کے لیے لائے جانے والے یہ کنٹینرز الگ الگ جگہوں سے پکڑ کے لائے جا رہے ہیں ۔کنٹینرز کی مدد سے لاہور کی تمام سرکاری عمارتوں کو سیل کرنے کے پلان پر بھی پولیس حکام غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب شہر بھر کے تھانوں کے لیئے لائے گئے کنٹینروں کے ٹرکوں کو تھانوں سے ملحقہ سڑکوں پر ہی پارک کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام تھانوں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے لگ پڑا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیورز اور ان کے ہیلپرز بھی تھانہ میں ہی رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
 کنٹینرز منگوا لیئے

مزید :

صفحہ آخر -