پیپلز پارٹی مڈٹرم انتخابات کے لیے تیار ہے ،منظور وٹو

پیپلز پارٹی مڈٹرم انتخابات کے لیے تیار ہے ،منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لالہ موسیٰ،لاہور(نمائندہ خصوصی ) حکومت کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے اس لیے اس کو اب ہر قیمت پر سیاسی بحران کو صلح صفائی اور مذاکرات سے جلد حل کرنا چاہیے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے لالہ موسیٰ میں صحافیوں کے باتیں کرتے ہوئی کہی۔ جہاں وہ قمر الزمان کائرہ اور تنویر اشرف کائرہ نے چچا چوہدری محمد اکرم کائرہ کی قرآن خوانی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ عمرا ن خان کے زیادہ سے زیادہ مطالبات جمہوریت کے تسلسل اور موجودہ بحران کو حل کرنے کی خاطر تسلیم کریں اگر اسکے لیے ترامیم بھی لانی پڑیں تو وہ ضرور ایسا کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مڈٹرم انتخابات کے لیے تیار ہے اگر یہ ناگزیر ہوگئے۔ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسکا جمہوری جدوجہد میں شاندار ٹریک ریکارڈ ہے جس سے عوام بخوبی واقف ہیں ۔
منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -