سونامی انقلابی اور سیاسی بونے رسوائیاں سمیٹ کر گمنامی کے اندھیروں میں کھو جا ئیں گے رانا مشہود

سونامی انقلابی اور سیاسی بونے رسوائیاں سمیٹ کر گمنامی کے اندھیروں میں کھو جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   لاہور(پ ر )صوبائی وزیرقانون رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ سونامی‘ انقلابی اور سیاسی بونوں کا منطقی انجام قریب ہے اور وہ رسوائیاں سمیٹ کر گمنامی کے اندھیروں میں کھو جائیں گے۔ عمران خان کے تمام الزامات ہمیشہ کی طرح مفروضات پر مبنی ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں- عمران خان پاکستان کے لارنس آف عریبیہ ثابت ہوں گے۔ جھوٹ کی تکرارسونامی خان کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا قادری نے اپنے ہی بیان کی تردید کر کے جھوٹے ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ چوہدری برادران جیسے سیاسی بونے اپنے مفادات کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں ۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق 13 اور 14 اگست کو دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خدشے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق وجاہت فورس جی ٹی روڈ پر خود لاشیں گرا کر حالات بگاڑنے کی کوشش کر سکتی ہے۔ وجاہت فورس کی کوئی غیرقانونی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیرقانون رانا مشہود احمد خاں نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سونامی خان کی پریس کانفرنس ”کھودا پہاڑ نکلا چوہا“کے مترادف ہے - 11 اگست اور اب 14 اگست ، عمران خان کے پاس کچھ ہو تو سامنے لائیںگے-عمران خان خوش فہمی کا شکار کیوں ہیں؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نہ بننے پر عمران خان کے خواب چکناچور ہو گئے اور وہ دلبرداشتہ ہو گئے ہیں -پنجاب کے عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیا- عمران بتائیں انہیں کے پی کے میں عوام کی خدمت کرنے سے کس نے روکا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیانات کی بجائے عینی شاہدین کو سامنے لے کر آئیں-آئندہ انتخابات میں ثابت ہو جائے گاکہ عوام میں کون سی جماعت مقبول ہے - وزیرقانون رانا مشہود احمد خاں نے طاہرالقادری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گفتار کے غازی جذبات کی رو میں بہہ کر اپنی زبان کا کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں۔ حقائق مسخ کرنے کی بجائے سچ بولیں۔ طاہرالقادری نے جو کہا اخبارا ت نے وہی رپورٹ کیا۔ طاہرالقادری کا اپنا بیان ریکارڈ پر موجود ہے۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے شدت پسندانہ عزائم عوام کے سامنے آ چکے ہیں۔ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر انقلاب کا ڈرامہ رچانے والے کینیڈین شہری دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ حیرت کی بات ہے کہ پارلیمنٹ کا رکن بننے کی اہلیت نہ رکھنے والا نظام میں اصلاحات کی بات کرتا ہے۔ دریں اثناءچوہدری پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پرویز الہی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سفید جھوٹ ہیں- پرویز الہی حواس باختہ ہو چکے ہیں -پرویز اور مداری گٹھ جوڑ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا- انہوں نے کہا کہ سیاسی بونے ملک میں جمہوری نظام کونقصان پہچانے کے لئے میدان میں نکل آئے ہیںلیکن کل بھی چوہدری برادران کو عوام نے دیوار سے لگایا اور آئندہ بھی ان کا انجام مختلف نہیں ہوگا- چوہدری پرویز الہی الزامات کی بجائے اپنے زمانے میں وجاہت فورس کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کریں- پرویز الہی کی خوش فہمی جلد دور ہو جائے گی - پرویز الہی جیسے مفاد پرست چہرے بدل کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے-

مزید :

صفحہ آخر -